پی ایس ایل کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی۔

پی ایس ایل کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

پی ایس ایل کے آغاز میں صرف تین روز باقی رہ گئے ہیں اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو میچز کے لیے تیار کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے باعث اس سال 20 فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ میں جا کر میچز دیکھنے کی اجازت دی ہے،  نیشنل اسٹیڈیم میں 34ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے لیکن کورونا کی وجہ سے صرف ساڑھے 7 ہزار افراد کو اجازت دی گئی ہے۔

شائقین ای ٹکٹنگ کی ویب سائٹ پر تیزی سے ٹکٹوں کی بکنگ کروا رہے ہیں اور تمام ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی ہے لیکن جن لوگوں کو  انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں ہے وہ ٹیلی فون پر بھی بکنگ کروا سکتے ہیں۔

ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 5000 روپے تک رکھی گئی ہے  اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے انکلوژر کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

جاوید میانداد، حنیف محمد (وی آئی پی انکلوژر)، ظہیر  عباس،  آصف اقبال، وقار  حسن، ماجد خان، اقبال قاسم اور نسیم الغنی (فرسٹ کلاس انکلوژرز)، وسیم اکرم، عمران خان اور قائد انکلوژر کو (پریمیئم انکلوژر) جبکہ وسیم باری، محمد برادرز اور  انتخاب عالم انکلوژر کو جنرل انکلوژرکا درجہ دیا گیا ہے۔

پہلا میچ کراچی کنگز  اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان ہوگا اور اسی روز ریکارڈڈ افتتاحی تقریب بھی دکھائی جائے گی جس کی وجہ سے پہلے روز سب سے کم قیمت والا ٹکٹ 500کے بجائے 2000روپے کا ہوگا جبکہ جس روز دو میچز کھیلے جائیں گے اس روز بھی جنرل انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 1000 روپے ہو گی۔

ابتدائی مرحلے میں صرف کراچی کے 20 ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوئی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں لاہور  میں ہونے والے 14میچز کے ٹکٹوں کی فروخت ہوگی۔

پاکستان سپر لیگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز ہفتے سے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0