پی ایس ایل 6 : ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلیے 151 رنز کا ہدف

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 6 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پی ایس ایل 6 : ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلیے 151 رنز کا ہدف

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 6 کا تیسرا میچ  کھیلا جارہا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ  ملتان سلطانزکو کم رنز تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے،ہمارے پاس بیٹنگ لائن اچھی ہے، پچ بھی کافی اچھی لگ رہی ہے۔

 ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ   وہ اپنی بہترین ٹیم کے ساتھ آئے ہیں اور ہم کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانے کی پوری کوشش کریں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم  کپتان شاداب خان، ایلکس ہیلز، فل سالٹ، حسین طلعت، آصف علی، افتخار احمد، لوئس گریگوری، فہیم اشرف، حسن علی، ظفر گوہر اور محمد وسیم پر مشتمل ہے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، کرس لین، جیمز وِنس،  روسو، صہیب مقصود، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس بریتھ ویٹ، سہیل تنویر، محمد عمر اور صہیب اللہ شامل ہیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0