پی سی بی میں چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ غیرضروری ہے، ذکا اشرف
لاہور: سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے موجودہ بورڈ کی پالیسیز پرعدم اعتماد کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو کے عہدے کو غیرضروری قرار دے دیا۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ بورڈ میں تمام اختیارات چیئرمین کے پاس ہونے چاہئیں، احسان مانی کی موجودگی میں وسیم خان کے چیف ایگزیکٹیو ہونے سے معاملات کبھی درست طریقے سے نہیں چل سکتے، حکومت نے احسان مانی کو اگر بورڈ کا سربراہ بنایا ہے توپھرتمام اختیارات اور فیصلے بھی ان کے ہی ہونے چاہئیں،چیف ایگزیکٹیو کو اختیارات سونپنے سے دونوں بڑوں کے درمیان اختلافات سننے کو مل رہے ہیں۔
What's Your Reaction?






