’پی ٹی آئی ایم پی اے کو خریدنے کیلیے 8 کروڑ کی پیشکش کی گئی‘

پشاور: خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ کے امیدوار نے تحریک انصاف کے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کو خریدنے کی کوشش کی۔

’پی ٹی آئی ایم پی اے کو خریدنے کیلیے 8 کروڑ کی پیشکش کی گئی‘

جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کامران بنگش نے کہا کہ سینیٹ کے لیے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے مردان سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کو 8 کروڑ روپے کی آفر کی ۔

انہوں نے کہا کہ عادل نامی مڈل مین کے ذریعے عبدالسلام آفریدی سے رابطہ کیا گیا لیکن عبدالسلام آفریدی معاملہ وزیراعلیٰ محمود خان کے نوٹس میں لائے جب کہ ہمارے ایم پی اے کے پاس واٹس ایپ کا چیٹ ریکارڈ موجود ہے۔

کامران بنگش نے مزید کہا کہ ہمارے کہنے پر ایم پی اے نے عادل نامی مڈل مین سے بات چیت جاری رکھی، ہمارے دیگراراکین اسمبلی کو بھی پیسوں کی آفر کی گئی لیکن ہمارے ایم پی ایز بکنے والے نہیں ہیں۔

 دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینیٹ امیدوار عباس آفریدی  نے جیو نیوز سے بات چیت میں کہا کہ الیکشن میں مصروف ہوں، عبدالسلام آفریدی اور عادل نامی شخص کو نہیں جانتا، یہ چیٹ پی ٹی آئی نے خود بنائی ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0