پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد اے این پی کا پیپلز پارٹی سے رابطہ

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) سے علیحدگی کے بعد عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے چیئرمین پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا ہے۔

پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد اے این پی کا پیپلز پارٹی سے رابطہ

ایمل ولی خان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو فون کیا اور  اے این پی کے پی ڈی ایم سے الگ ہونےکے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا۔

 ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ کچھ جماعتیں پی ڈی ایم پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتی ہیں۔

 بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم میں شامل بعض جماعتوں کے رویے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے  کہا کہ کچھ جماعتیں اپوزیشن کے خلاف اپوزیشن کرنا چاہتی ہیں جس کا فائدہ حکومت کو ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی دوسری پارٹی کو شوکاز نوٹس بھیجے،ہم اپنا لائحہ عمل خود تیارکریں گے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0