چیئرمین سینیٹ کی انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی حمایت

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے انتخابات کیلئے اوپن بیلٹ کی حمایت کردی۔

چیئرمین سینیٹ کی انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی حمایت

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے صدارتی ریفرنس کیس میں تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت سینیٹ کیلئے خفییہ رائے شماری ہوتی ہے، آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کے علاوہ تمام الیکشن خفیہ ووٹنگ سے ہونگے۔

صادق سنجرانی نے جواب میں کہا کہ عدالت نے ہمیشہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر آئین کی تشریح کی، منتخب نمائندے پارٹی ڈسپلن کے پابندی ہوتے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارٹی کے خلاف ووٹ دینے والوں میں سامنے آنے کا حوصلہ بھی ہونا چاہیے، اپنی مرضی سے ووٹ دینے والے نمائندوں کو نتائج کیلئے بھی تیار رہنا چاہیے، آئین میں تبدیلی پارلیمان کا کام ہے تو اس کی تشریح کرنا عدلیہ کی صوابدید ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0