چینی صدر نے نئے امریکی صدر جوبائیڈن کو تنبیہ کردی

چین کے صدر نے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نئی سرد جنگ سے باز رہے۔

چینی صدر نے نئے امریکی صدر جوبائیڈن کو تنبیہ کردی

چین کے صدر شی جن پنگ  نے  عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ اور اس کے اقتصادی ماڈل کے خلاف محاز آرائی کی کوشش نئی سرد جنگ کو جنم دے سکتی ہے۔

خیال رہے کہ صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ وہ پہلے ہی برس عالمی اجلاس بلائیں گے، چین جیسی مطلق العنان حکومتوں کے خلاف جمہوریتوں کا محاذ بنائیں گے۔

چین کے صدر نے امریکا کا نام لیے بغیر کہا کہ ایسا اقدام مسلح تنازع کی راہ ہموار کرے گا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0