چین پر امریکی پابندیاں خود امریکی مفاد کے خلاف ہیں، چین کا انتباہ

بیجنگ: چین کے خلاف حالیہ امریکی پابندیوں پر ردِعمل دیتے ہوئے چینی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا کرکے امریکی سیاستدان خود اپنے ہی ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

چین پر امریکی پابندیاں خود امریکی مفاد کے خلاف ہیں، چین کا انتباہ

واضح رہے کہ اگرچہ اس وقت امریکا میں انتقال اقتدار کے صرف چند رہ رہ گئے ہیں لیکن پھر بھی امریکی حکام کی جانب سے چین سمیت دیگر ممالک کے خلاف پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چینی اہلکاروں پر ویزہ پابندیوں کا اعلان کیا، جبکہ اس سے قبل امریکی وزارت تجارت بھی چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر چکی ہے۔

اس کے جواب میں چینی ذرائع نے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اقدامات سے ایسا لگتا ہے جیسے ٹرمپ انتظامیہ چین پر پابندیاں عائد کرنے کےلیے ہر قسم کے حربے استعمال کر رہی ہے۔

بین الاقوامی تعلقات میں پابندیاں عائد کرنے کا ’’واحد‘‘ انتخاب تنازعات کے حل کےلیے درکار فہم و فراست اور سمجھ بوجھ سے محرومی کا مظہر ہے۔ ’’طویل المیعاد بنیادوں پر پابندیاں عائد کرنے کے عادی امریکی سیاستدان خود امریکی ساکھ کو مجروح کر رہے ہیں اور امریکی مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں،‘‘ چینی ذرائع نے بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ عرصے میں عالمی برادری بھی پابندیوں جیسے یک طرفہ امریکی اقدامات سے نالاں نظر آتی ہے۔ ایران پر پابندیاں عائد کرنے کا معاملہ ہو یا پھر چین مخالف امریکی اقدامات، عالمی برادری کی جانب سے امریکی بالادست نظریات کو ہمیشہ ناپسند کیا گیا ہے۔

آج کی دنیا میں تمام بڑے چھوٹے ممالک مساوی بنیادوں پر ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔ بین الاقوامی تعلقات میں مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا حل واحد درست انتخاب ہے۔

امریکی سیاستدانوں کی ’’پابندیوں کی چھڑی‘‘ کا مقصد صرف اپنی انا کی تسکین کے سوا کچھ نہیں، لیکن اس سے عملی مسائل حل نہیں ہوں گے۔

چینی حکام کا کہنا تھا کہ امریکی اقدامات اسے عالمی سطح پر تیزی سے تنہائی کی جانب دھکیل رہے ہیں، جو امریکی مفادات کےلیے نقصان دہ ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0