ڈرامہ 'خدا اور محبت 3' نے نشر ہونے سے قبل ہی دلوں میں جگہ بنالی

جیو انٹرٹینمنٹ کا ڈرامہ سیریل 'خدا اور محبت' کا سیزن 3 نشر ہونے سے قبل ہی مقبول ہو گیا اور ڈرامے کے ٹیزر کو چند ہی گھنٹوں میں 10 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔

ڈرامہ 'خدا اور محبت 3' نے نشر ہونے سے قبل ہی دلوں میں جگہ بنالی

ڈرامے کے ٹیزر کی مقبولیت کے حوالے سے مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار فیروز خان کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔ 

ڈرامہ 'خدا اور محبت' کی کہانی عشق حقیقی اور عشق مجازی کے گرد گھومتی ہے اور مداحوں کی جانب سے اس ڈرامے کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

'خدا اور محبت' کے تیسرے سیزن میں معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقراء عزیز مرکزی کردار کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔

دوسری جانب ڈرامے کی کہانی مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے اور ہدایت کاری سید وجاہت حسین کی ہے۔

'خدا اور محبت' کا سیزن 3 سیونتھ اسکائی کے نامور پروڈیوسرز عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی کی سربراہی میں بنایا گیا ہے جو کہ جلد جیو انٹرٹینمنٹ پر  نشر کیا جائے گا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0