’کاش آپ میرے ابو ہوتے‘، شفقت محمود پھر سوشل میڈیا کنگ بن گئے

گزشتہ روز کورونا کیسزبڑھنے کے باعث پنجاب کے کچھ شہروں میں اسکول اور کالج دو ہفتے کے لیے بند کرنے کےاعلان کے بعد وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا نام ایک بار پھر سوشل میڈیا پرٹرینڈ کرتا رہا۔

’کاش آپ میرے ابو ہوتے‘، شفقت محمود پھر سوشل میڈیا کنگ بن گئے

15 مارچ سے تعلیمی ادارے بند کیے جانے کے اعلان  کے ساتھ ہی شفقت محمود ایک بار پھر طلبا وطالبات کی پسندیدہ شخصیت بن گئے اور ان سے متعلق سوشل میڈیا پردلچسپ تبصرے گردش کرنے لگے۔

تحریم  نامی سوشل میڈیا صارف  نے وفاقی وزیر تعلیم کو سب سے  پیارا انسان قرار دیا  جب کہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ مٹھائی بانٹ دیجیے،خوشی کا ماحول ہے۔

ایک اور صارف  نے مطالبہ کیا کہ ہمیں بھی چھٹیاں دے دو پلیز۔

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں اسکول بند کیے جانے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’عنقریب مائیں ڈنڈا لے کر شفقت محمود صاحب پر حملہ آور ہوں گی‘۔

کسی نے وفاقی وزیرتعلیم کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ’کاش،آپ میرے ابو ہوتے!’ تو کسی نے شفقت محمود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پاپا ہی کہہ ڈالا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’ہمارے من میں آپ کے لیے عزت اور بڑھ گئی ہے۔

ایک صارف نے اسکول بند کیے جانے کے اعلان کو شفقت محمود کی جانب  سے  بچوں پر مسلسل تیسری مرتبہ شفقت قرار دیا۔

ایک نے شاعرانہ انداز میں لکھا: ’تمام عمر تم کو زندگی کا پیار ملے، خدا کرے یہ خوشی بار بار ملے۔‘

ایک صارف نے لکھا’میرے بہت سے دوست ہیں لیکن شفقت محمود میرے بہترین دوست ہیں جب کہ ان تبصروں کے برعکس چھٹیوں کے اعلان پر کچھ لوگ وفاقی وزیر سے خفا بھی نظر آئے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0