کامران اکمل کے سسر کو داخل نہ کرنے پر اکمل برادرز کا اسپتال کے باہر احتجاج

لاہور میں قومی کرکٹر کامران اکمل اور عمر اکمل نے ڈیفنس کے نجی اپستال کے باہر سسر کو ایڈمٹ نہ کرنے پر احتجاج کیا تاہم میڈیا پر خبر چلنے کے بعد مریض کو اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔

کامران اکمل کے سسر کو داخل نہ کرنے پر اکمل برادرز کا اسپتال کے باہر احتجاج

قومی کرکٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ان کے سسر کو دل کا دورہ پڑنے پر تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں اسپتال انتظامیہ نے مریض کو داخل کرنے سے انکار کردیا تاہم میڈیا پر خبر چلنے پرمیرے سسر کو اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔

کامران اکمل نےکہا کہ اسپتال انتظامیہ سے مریض نہ داخل کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کسی قسم کا موقف دینے سے گریز کیا۔

کامران اکمل کے مطابق ان کے سسر کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0