کتے کو غباروں سے باندھ کر ہوا میں اُڑانا بھارتی یوٹیوبر کو مہنگا پڑ گیا

نئی دہلی: بھارت میں ایک یوٹیوبر نے اپنے ہی پالتو کتے کو غباروں کے ساتھ ہوا میں اُڑا دیا تاہم انہیں یہ حرکت مہنگی پڑی اور پولیس نے جانوروں کے تحفظ کی تنظیم کی درخواست پر گروشرما کو گرفتار کر لیا۔

کتے کو غباروں سے باندھ کر ہوا میں اُڑانا بھارتی یوٹیوبر کو مہنگا پڑ گیا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوٹیوب پر 40 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والے یوٹیوبر گرو شرما نے اپنے پالتو کتے کو غباروں سے باندھ کر ہوا میں اُڑا دیا اور اس کی ویڈیو اپ لوڈ کردی۔

کتے کے غبارے کی مدد سے ہوا میں اُڑنے کی وڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تاہم اس پر کئی صارفین نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیوبر کے اس عمل سے کتے کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا تھا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0