کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: ولیمسن کے شاندار 238 رنز، کیویز کی پوزیشن مضبوط

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے تیسرے روز کیوی کپتان کین ولیمسن اور ہنری نکلز کی بہترین بیٹنگ نے ٹیم کی پوزیشن مضبوط کردی۔

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: ولیمسن کے شاندار 238 رنز، کیویز کی پوزیشن مضبوط

کیوی کپتان کین ولیمسن اور ہنری نکلز  کی ریکارڈ پارٹنرشپ کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم بڑی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

ٹیسٹ کے تیسرے روز کپتان کین ولیمسن اور ہنری نکلز  کے درمیان 369 رنز کی شراکت ہوئی۔

ہنری نکلز 157 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے  اور کپتان کین ولیمسن 238 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ ڈرل مچل 69 اور کائل جیمیسن 6 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں چائے کے وقفے تک کیویز نے پہلی اننگز میں 6 وکٹ پر 599 رنز بنالیے اور اس طرح نیوزی لینڈ کو اب تک 332 رنز کی برتری حاصل ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0