کراچی ائیرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

شارجہ سے بھارتی شہر لکھنؤ جانے والے بھارتی طیارے کے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر جہاز کو ہنگامی طور پر کراچی اتار لیا گیا۔

کراچی ائیرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق شارجہ سے بھارتی شہر لکھنؤ جانے  والی انڈیگو ائیر لائن کی پرواز  6  ای 1412 صبح 4 بجے جونہی ایران کے راستے پاکستانی حدود میں داخل ہوئی تو جہاز میں سوار ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی۔ 

ذرائع نے بتایا کہ کپتان کی جانب سے ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا گیا اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جہاز کو کراچی ائیرپورٹ اتارنے کی اجازت مانگی گئی۔ 

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اتھارٹیز کی اجازت ملنے پر طیارے نے صبح 5 بجے ہنگامی طور پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ہنگامی طبی امداد دیے جانے تک 60 سالہ مسافر حبیب الرحمان سلمان جہاز میں ہی انتقال کر چکا تھا۔

بعد ازاں ڈاکٹر کی جانب سے موت کی تصدیق اور دستاویزی کارروائی اور ضروری اقدامات کے بعد فلائٹ 6 ای 1412 صبح 8 بج کر 36 منٹ پر کراچی سے احمد آباد کے لیے روانہ ہوگئی۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0