کراچی میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہوگئیں

کراچی میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہوگئیں۔

کراچی میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہوگئیں

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ پروجیکٹ ایسے تھے جو اب تک گراؤنڈ پر آجانا چاہیے تھے، الیکٹرک بس کا آج سے کراچی کے روڈ پر ٹرائل رن شروع ہوگیا ہے، بس کا 60 دن کا ٹرائل رکھا گیا تاکہ دیکھا جائے کون سی مشکلات آرہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بس ٹرمینل پر ایک چارجنگ اسٹیشن لگایا گیا ہے، اس سال کے آخر تک الیکٹرک بسوں کی تعداد 100 ہوجائے گی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ گرین لائن بس کا سندھ حکومت سے تعلق نہیں کیونکہ یہ وفاقی پروجیکٹ ہے جب کہ ریڈ لائن پروجیکٹ سندھ حکومت اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کا ہے، اپریل کے آخر تک ریڈ لائن کی کنسٹرکشن کا فیز شروع ہوجائے گا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0