کراچی میں طالبعلموں کا روپ دھارے ڈکیتوں نے اصل طالبعلموں کو لوٹ لیا

نارتھ کراچی میں طالبعلموں کا روپ دھارے ڈکیتوں نے اصل طالبعلموں کو لوٹ لیا۔

کراچی میں طالبعلموں کا روپ دھارے ڈکیتوں نے اصل طالبعلموں کو لوٹ لیا

نارتھ کراچی الیون سی میں طالبعلم کا روپ دھارے ملزمان کی جانب سے اصل طالبعلموں کو لوٹنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک جانب سے اسٹریٹ کرمنلز اور دوسری جانب متاثرہ نوجوان موٹرسائیکل پر آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید کار گزرتے ہی اسکول بیگ لٹکائے ملزم بائیک سے اترا اور موٹر سائیکل سوار نوجوانوں سے تین موبائل فون چھینے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے ایک نوجوان کا بیگ بھی چھین لیا، ملزم نے دوسرا بیگ بھی کاندھے پر لٹکایا اور ساتھی کی جانب گیا، دونوں ملزمان لوٹ مار کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ روز ہونے والی واردات کے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0