کراچی میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، میاں بیوی جاں بحق

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔

کراچی میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، میاں بیوی جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈمپر نے شیر شاہ پل کے نیچے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے میں میں دو بچے بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈمپر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0