کراچی میں 13 سالہ بچی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کرنے والا شخص گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کارروائی کرکے بچی کو ہراساں کرنے اور غیر اخلاقی حرکتیں کرنے والے ملزم عبدالقدیم کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں 13 سالہ بچی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کرنے والا شخص گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے مطابق گرفتار ملزم عبدالقدیم بچی کو غیر اخلاقی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرکے پیسوں کا تقاضہ کر رہا تھا۔

ملزم نے بچی کی تصاویر اس کی والدہ کو بھیجیں اور رقم طلب کی۔ ملزم نے رقم نہ دینے پر بچی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

13 سالہ بچی کی والدہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا۔ 

ملزم کے موبائل سے متاثرہ بچی کی کئی تصاویر بھی مل گئی ہیں۔ ملزم کے خلاف سائبر کرائم سرکل میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0