کراچی: ٹک ٹاک بناتے ہوئے سکیورٹی گارڈ اپنی ہی گولی لگنے سے ہلاک

وائرل ہونے کے شوق میں کراچی میں نوجوان سکیورٹی گارڈ نے اپنی جان گنوا دی۔

کراچی: ٹک ٹاک بناتے ہوئے سکیورٹی گارڈ اپنی ہی گولی لگنے سے ہلاک

گلشن معمار کی فلور ملز میں تعینات 20 سالہ سکیورٹی گارڈ ویڈیو بنانے کے دوران ریپیٹر کا فائر چل جانے سے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے نوجوان سکیورٹی گارڈ ٹک ٹاک پر ویڈیو بنا رہا تھا کہ گولی چل گئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جاں بحق سکیورٹی گارڈ اسلحہ میں گولی ڈالتا ہے اور اپنے سینے پر رکھ دیتا ہے اور ویڈیو بنانے والا سکیورٹی گارڈ بھی اس ہی کمپنی کا ہے۔

پولیس نے ویڈیو بنانے والے سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا جس نے بیان دیا ہے کہ جس اسلحہ سے فائر کیا گیا وہ چلتا نہیں تھا لیکن ویڈیو بناتے ہوئے اسلحہ اچانک چل گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق سکیورٹی گارڈ کا آبائی تعلق سانگھڑ سے تھا جو 15 روز قبل کمپنی میں بھرتی ہوا تھا، ورثا نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0