کراچی: پولیس کی کارروائیوں میں انتہائی مطلوب لینڈ گریبرز سمیت 6 ملزمان گرفتار

کراچی: سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے 2 مختلف کارروائیوں میں انتہائی مطلوب لینڈ گریبر اور اسٹریٹ کریمنل سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی: پولیس کی کارروائیوں میں انتہائی مطلوب لینڈ گریبرز سمیت 6 ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق سپر ہائی وے پر سبزی منڈی کے قریب سے 2 انتہائی مطلوب لینڈ گریبر عاقب شاہ اور فیضان شاہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اینٹی انکروچمنٹ پولیس سے بچنے کے لیے فائرنگ کرکے فرار ہورہے تھے کہ علاقہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان زمینوں پر قبضے کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ پولیس کو مطلوب تھے جب کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور کار ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوسری کارروائی میں اسٹریٹ کرمنلز سمیت مختلف جرائم کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0