کراچی: پی ٹی آئی رہنما کی لینڈ کروزر لاکھوں روپے سمیت چوری

کراچی: منگھوپیر سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کی لینڈ کروزر گاڑی چوری ہوگئی۔

کراچی: پی ٹی آئی رہنما کی لینڈ کروزر لاکھوں روپے سمیت چوری

منگھوپیر میں اجتماع گاہ روڈ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کی لینڈ کروزر چوری ہوگئی اور مقامی رہنما علی بادشاہ نے دعویٰ کیا کہ چوری ہونیوالی لینڈ کروزر میں 25 لاکھ نقد رقم اور لائسنس یافتہ پستول بھی تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پارٹی دفتر سے گھر گیا تو گاڑی چوری ہوگئی، لینڈ کروزر چوری کے لیے آنے والے ملزمان کالے رنگ کی ڈبل کیبن میں تھے، واقعے کی ابتدائی رپورٹ منگھوپیر تھانے میں درج کرادی ہے۔

دوسری جانب واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی جس میں چوری کی گئی لینڈ کروزر منگھوپیر اور متصل سڑکوں سے نکلتی ہوئی نظر آرہی ہے جب کہ لینڈ کروزر کے پیچھے کالے رنگ کی مشتبہ ڈبل کیبن بھی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0