کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ملزمان ہلاک

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 میں مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ملزمان ہلاک ہو گئے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ملزمان ہلاک

ایس ایچ او تھانہ گزری کا کہنا ہے کہ پولیس مقابلہ ایک خالی بنگلے میں ہوا، ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 5 ملزمان ہلاک ہو گئے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ڈبل کیبن گاڑی میں بنگلے کے باہر پہنچے تھے، ملزمان کے قبضے سے ڈبل کیبن گاڑی تحویل میں لے لی گئی ہے اور گاڑی سے متعلق تفصیلات لی جا رہی ہیں۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ملزمان ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے، ہلاک ملزمان میں سے تین کی شناخت مصطفیٰ، محمد عابد اور ریاض کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ دیگر کی شناخت کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0