کرک: انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پرمامورپولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا۔

کرک: انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پرمامورپولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا۔

کرک: انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پرمامورپولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کرک کے علاقے لتمبر میں انسداد پولیو مہم جاری تھی کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی جس سے اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے پولیو مہم عارضی طور پر روک دی گئی ہے جب کہ شہید اہلکار کی لاش تحویل میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0