’کسی طرح کے مِنی یا گرینڈ ڈائیلاگ کی باتیں بے معنی ہیں، مذاکرات نہیں ہونگے‘

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پھر واضح الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا متفقہ فیصلہ ہے کہ کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

’کسی طرح کے مِنی یا گرینڈ ڈائیلاگ کی باتیں بے معنی ہیں، مذاکرات نہیں ہونگے‘

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ’پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے کہ کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے، پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد پوری طرح اس مؤقف کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس لیے کسی طرح کے مِنی یا گرینڈ ڈائیلاگ کی باتیں بے معنی ہیں، اس جعلی اور کٹھ پتلی حکومت کو کسی طرح کا این آر او نہیں ملے گا یہ پوری قوم کا فیصلہ ہے‘۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0