کورونا کیسز میں اضافہ، صوبائی وزیر تعلیم کا سکولز بند کرنے کا عندیہ

ماضی جیسی صورتحال ہوئی تو اسکول بند کرنے پڑیں گے۔وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی گفتگو

کورونا کیسز میں اضافہ، صوبائی وزیر تعلیم کا سکولز بند کرنے کا عندیہ

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ ماضی جیسی صورتحال ہوئی تو اسکول بند کرنے پڑیں گے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جب کہ کورونا کی وجہ سے اموات کا سلسلہ بھی بڑھ گیا ہے۔کئی تعلیمی اداروں کو کورونا کیسز سامنے آنے پر بند کر دیا گیا ہے،اس حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ جن تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں انہیں سیل کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں رینڈم ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔بچوں اور اساتذہ کی زندگیاں زیادہ ضروری ہیں۔وزیر تعلیم پنجاب نے کہا ہے کہ مارکیٹس اور ریسٹورانٹس میں ایس او پیز کی زیادہ خلاف ورزی ہو رہی ہے

کورونا کیسز میں اضافے کی بڑی وجہ سماجی تقریبات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پنجاب کے وزیر تعلیمی ادارے بند نہیں کرنا چاہئیے۔

مراد راس کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں اسکول بند نہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ہم آئن لائن ایجوکیشن سے مطمئن نہیں ہیں۔آن لائن ایجوکیشن میں طلبا اساتذہ پر توجہ نہیں دیتے۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں عالمی وباء کی وجہ سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 7ہزار55 ہوچکی ہے ، جب کہ ملک میں‌ اب تک مجموعی طور پر کورونا کے 3 لاکھ49 ہزار992 کیسز رپورٹ ہوئے ، جن میں سے اس وقت فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار88 ہے ، صوبہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ8 ہزار221 ہوچکی ہے ، جہاں اب تک2 ہزار438 افراد انتقال بھی کرچکے ہیں ، صوبہ سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں1لاکھ 72ہزار72 افراد اس وائرس کا شکار ہوئے جن میں سے اب تک 2 ہزار 704 افراد چل بس

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0