کورونا کے باوجود ہماری معیشت میں استحکام آرہا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت آج مثبت سمت میں جارہی ہے اور کورونا کے باوجود معیشت میں استحکام آرہا ہے۔

کورونا کے باوجود ہماری معیشت میں استحکام آرہا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد میں  روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا بڑا اثاثہ ہیں، شوکت خانم کے لیے فنڈز میں بیرون ملک پاکستانیوں نے بڑھ چڑھ کا حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد سب سے بڑا مسئلہ مالی خسارہ تھا، جب تک روپیہ مضبوط نہیں ہوگا، معیشت مضبوط نہیں ہوگی کیونکہ جب کرنسی کی گرتی ہے تو سرمایہ کاری بھی گر جاتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کے دور میں ہماری برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور ہم نے پاکستان کی تاریخ کے ریکارڈ قرضے واپس کیے، کل 6 ہزارارب روپے قرض کی مد میں دیے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت آج مثبت سمت میں جارہی ہے، ہم اب تک 20 ارب ڈالر ڈھائی سالوں میں ادا کرچکے ہیں، کورونا کے باوجود معیشت میں استحکام آرہا ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0