کوک اسٹوڈیو 2020: دوسری قسط میں راحت فتح علی کے گانے کے چرچے

کوک اسٹوڈیو 2020 کی دوسری قسط جاری کردی گئی جس میں استاد راحت فتح علی خان نے سُر بکھیر کر چار چاند لگادیے۔

کوک اسٹوڈیو 2020: دوسری قسط میں راحت فتح علی کے گانے کے چرچے

کوک اسٹوڈیو 2020 کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا اور 3 دسمبر کو اس سیزن کی پہلی قسط جاری کی گئی تھی جس میں 3 گانے

اب آج کوک اسٹوڈیو 2020 کی دوسری قسط جاری کی گئی ہے جس میں راحت فتح علی خان اور زارا مدنی کا گانا 'دل تڑپے' نے مداحوں کو سحر میں مبتلا کر دیا ہے۔

'دل ٹرپے' گانے کے بول راحت فتح علی خان نے خود ہی لکھے ہیں جب کہ اس کی موسیقی راحت فتح علی خان اور گلوکارہ زارا مدنی نے مل کر ترتیب دی ہے۔

گانے کا دورانیہ 6 منٹ 49 سیکنڈز ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

ریلیز کیے گئے تھے۔

کوک اسٹوڈیو 2020  کی دوسری قسط میں گلوکارہ وجیہہ نقوی کا 'یقین' اور میشا شفیع اور علی پروز کا 'گل سن' بھی پیش کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کوک اسٹوڈیو 2020 پہلے کے تمام تر سیزنز کے مقابلے میں سب سے مختصر ہو گا اور اس میں تقریباً ڈیڑھ ماہ کے اندر 12 گانے ریلیز کیے جائیں گے۔

کوک اسٹوڈیو 2020 کو بھی وائٹل سائنز کے رکن روحیل حیات پروڈیوس کر رہے ہیں جب کہ اس سیزن میں صرف اوریجنل گانوں کو ہی پیش کیا جائے گا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0