’کچھ قوم پرست گروپ بھی استعمال ہونے کےلیے ہمیشہ سے تیار ہیں‘ سندھ ایپکس کمیٹی

کراچی: سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سکیورٹی اداروں نے آگاہ کیا ہےکہ کچھ گروہ پڑوسی ملک کی حمایت سے مسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں اور کچھ قوم پرست گروپ بھی استعمال ہونے کےلیے ہمیشہ سے تیار ہیں۔

’کچھ قوم پرست گروپ بھی استعمال ہونے کےلیے ہمیشہ سے تیار ہیں‘ سندھ ایپکس کمیٹی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدات ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

سکیورٹی اداروں کی جانب سے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کچھ گروہ پڑوسی ملک کی حمایت سے مسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں اور کچھ قوم پرست گروپ بھی استعمال ہونے کےلیے ہمیشہ سے تیار ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ عسکریت پسند گروہوں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مانیٹرنگ اور رابطوں سے حالات کنٹرول میں ہیں۔ 

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نےکہا کہ 2015 میں ایپکس کمیٹی قائم کی گئی تھی، کمیٹی کے فیصلوں سے اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے شہر میں امن امان بحال کرنے میں کافی محنت کی ہے، امن قائم کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0