کیا آپ اس گھر میں رہنا پسند کریں گے؟

بہت سے لوگوں کو شور شرابے سے دور اور اکیلے رہنے کا شوق ہوتا ہے اور وہ سکون کی تلاش میں دوردراز کے علاقوں میں بستے ہیں۔

کیا آپ اس گھر میں رہنا پسند کریں گے؟

حال ہی میں انٹرنیٹ پر ایک ایسے گھر کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جہاں صرف پہاڑ اور سمندر نظر آرہا ہے اور اسے دنیا کا سب سے اکیلا گھر (ورلڈ لونلیئسٹ ہاؤس) قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ گھر جنوبی آئس لینڈ میں واقع ہے جسے 1950 ایک ہنٹنگ ایوسی ایشن کی جانب سے تعمیر کیا گیا تھا اور اس گھر کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ یہاں کوئی شخص نہیں رہتا۔

اس گھر کو صرف ہنٹنگ ایسوسی ایشن کے ممبرز اس وقت استعمال کرتے ہیں جب انہیں پفنز (پرندہ) کا شکار کرنا ہوتا ہے۔

اس گھر میں بجلی کی فراہمی نہیں ہے جب کہ یہاں بارش کے پانی کو جمع کرنے کا ایک سسٹم موجود ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0