کیا آپ بھی علی ظفر کے ریپ میں شامل ہو کر اسٹار بننا چاہتے ہیں؟

پاکستانی راک اسٹار گلوکار علی ظفرنے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنا ریپ جلد پیش کریں گے جس کےلیے انہوں نے اپنے ریپ کا ٹیزر بھی جاری کیا تھا۔

کیا آپ بھی علی ظفر کے ریپ میں شامل ہو کر اسٹار بننا چاہتے ہیں؟

علی ظفر نے اپنے ریپ 'بھائی حاضر ہے' کا ٹیزر جاری کیا تھا جس کے بعد ان کے چاہنے والوں کی جانب سے اس کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔

اب علی ظفر نے پاکستان میں موجود تمام تر ریپرز کو ان کا ٹیلنٹ دکھانے کے لیے ایک خاص اعلان کیا ہے۔

علی ظفر نے کہا کہ تمام تر ریپرز اپنا ٹیلنٹ دکھانے کے لیے تیار ہو جائیں، بھائی حاضر ہے کی بیٹ پر ریپ کریں اور ایک لاکھ روپے انعامی رقم جیتنے کے ساتھ ساتھ میرے گانے میں آنے کا موقع پائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک ریپ مقابلہ کر رہے ہیں، اس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے آپ کو بھائی حاضر ہے کہ بیٹ پر اپنا ریپ گاکر فیس بک پر اپ لوڈ کر کے لائٹ اِن گیل پر ٹیگ کریں۔

علی ظفر نے بتایا کہ وہ لائٹ ان گیل پر تمام تر ویڈیوز شیئر کریں گے اور ان ویڈیوز کے کمنٹس سیکشن میں جو ووٹنگ ہو گی اسے مدِ نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ ہم اپنے اسٹوڈیو میں بھی اسے دیکھیں گے اور جس کا ریپ سب سے اچھا ہو گا اسے ہم ایک لاکھ روپے انعام دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ میں پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والوں کو ایک لاکھ، 50 ہزار اور 25 ہزار روپے انعام دوں گا اور یہ تینوں میرے ساتھ 'بھائی حاضر ہے' ریپ میں آئیں گے۔

علی ظفر نے مزید کہا کہ میرے ریپ میں آپ لوگ اسٹارز ہوں گے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0