کیا روزے کے دوران کورونا ویکسین لی جاسکتی ہے؟

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے نجات کے لیے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے اور بہت سے ممالک میں اسے لازمی قرار دیا گیا ہے

کیا روزے کے دوران کورونا ویکسین لی جاسکتی ہے؟

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نے روزے کی حالت میں کورونا ویکسین لینے سے متعلق سوالات پر ایک بیان دیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ کورونا ویکسین لینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

برطانوی اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ برطانیہ میں اس وقت دی جانے والی کورونا ویکسین سے روزے پر کوئی فرق نہیں پڑتا لہٰذا شہریوں کو رمضان کی وجہ سے کورونا ویکسین لینے میں تاخیر نہیں کرنا چاہیے۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ کورونا ویکسین کا انجکیشن غذائیت کے بغیر ہے جس کو روزے کی حالت میں بھی لینے سے روزہ برقرار رہتا ہے جب کہ ویکسین کا مواد خون کے دورانیے میں شامل نہیں ہوتا لہٰذا یہ تمام چیزیں انسانی جسم کے ان حصوں میں شامل نہیں جس سے روزے ٹوٹ جائے گا۔

اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس کی ویکسین پٹھوں کے ذریعے دیا جانے والا انجیکشن ہے جو اس وقت ویکسین دیے جانے کا واحد طریقہ کار ہے اسی وجہ سے ویکسی نیشن کا عمل روزے پر اثر انداز نہیں ہوتا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ ترین اسلامک اتھارٹی یو اے ای فتویٰ کونسل نے چند ماہ قبل ایک فتویٰ جاری کیا تھا جس میں مسلمانوں کو کورونا ویکسین لینے کی اجازت دی گئی تھی جب کہ کونسل کا کہنا تھا کہ اگر ویکسین میں کوئی غیر حلال اشیا شامل ہے تب بھی ویکسین لی جاسکتی ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0