کے ای ایس سی کی نجکاری کیخلاف درخواستوں پر 15 سال بعد فیصلہ سنا دیا گیا

کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (کے ایس ایس سی) کی نجکاری کے خلاف درخواستوں پر 15 سال بعد فیصلہ سنا دیا گیا۔

کے ای ایس سی کی نجکاری کیخلاف درخواستوں پر 15 سال بعد فیصلہ سنا دیا گیا

سندھ ہائیکورٹ نے کے ای ایس سی کی نجکاری کے خلاف لیبر یونین کی تمام درخواستیں مسترد کر دیں اور عدالت نے کے ای ایس سی کی نجکاری کو آئین کے مطابق قرار دیا۔

خیال رہے کہ کے ای ایس سی کی لیبر یونین نے نومبر 2005 میں نجکاری کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔

یونین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ فیصلے کو چیلنج کرنے کے لیے وکلا سے مشاورت کریں گے، وکلا کی مشاورت سے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کریں گے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0