گلوگار شہزاد رائے کے نئے گیت نے لوگوں کے دل جیت لیے

مقبوضہ کشمیر، فلسطین اور جنگوں سے متاثرہ حالات میں گھرے بچوں کے حالت زار پر گلوگار شہزاد رائے کے گیت نے لوگوں کے دل جیت لیے۔

گلوگار شہزاد رائے کے نئے گیت نے لوگوں کے دل جیت لیے

اداکارہ مہوش حیات، اداکار ہمایوں سعید،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے گیت کو سراہا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر  شہزاد رائے کے نئے نغمے کو  پاکستانی اداکار وں اور سیاست دانوں کی طرف سے  کافی سہرا یا جارہا ہے۔

 کشمیر، غزہ اور فلسطین کی صورتحال پر شہزاد رائے کا نیا نغمہ کچھ دن قبل ریلیز کیا گیا تھا،جس میں معروف پاکستانی گلوکارہ شہزاد رائے نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، اس کی دھنیں شانی حیدر نے ترتیب دی تھیں۔

ٹوئٹر پر پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے  شہزاد رائے کے نغمے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ  ’ابھی میں نے یہ گانا سنا ،  شہزاد رائے آپ کا بہت بہت شکریہ یہ یاد دلانے کیلئے کہ بڑے ہونے کے ناطے ہمارا  فرض ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام بچوں کی زندگیاں قطع نظر اس سے کہ وہ کہاں ہیں، خوف سے آزاد ہیں اور انہیں پرامن طریقے سے بڑے ہونے کی اجازت ہے ، ان کا بچپن ان سے دور نہ کریں۔‘

اس کے علاوہ پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے  شہزاد رائے کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر  کیے گئے اپنے نغمے کی ویڈیو پر تعریف کرتےہوئے لکھا کہ زبردست آواز اور سوچنے  پر مجبور کرنے والے الفاظ ، یہ دل  گرفتہ  نغمہ بہت طاقتور ہے۔

 اس کے علاوہ  وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے  بھی تبصرہ کرتے ہوئے  لکھا کہ یہ نغمہ جتنا  خوبصورت ہے اتنا ہی دکھ پہنچانے والا بھی ہے۔

گورنر پنجاب  چوہدری محمد سرور نے  شہزاد رائے کے نغمے کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ فیض کی نظم پر مبنی اس نغمے میں شہزادرائے نے ایک حساس اور تکلیف دہ ساز چھیڑا ہے جس میں کشمیر اور فلسطین میں معصوم بچوں کے قتل عام کو دکھایا گیا ہے۔ بین الاقوامی برادری اس نسل کشی کو روکنے کے لیے بھارت اور  اسرائیل پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔

شہزاد رائے کا گانا آپ جیو کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دیکھ سکتے ہیں۔ 

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0