گلگت بلتستان انتخابات، پلس کنسلٹنٹ سروے میں تحریک انصاف کو اکثریتی نشستیں ملنے کی پیشن گوئی

15 نومبر کو شیڈول انتخابات میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان مقابلہ ہوگا، حکمراں جماعت کو سب سے زیادہ 12 نشستوں پر فتح حاصل ہونے کا امکان

گلگت بلتستان انتخابات، پلس کنسلٹنٹ سروے میں تحریک انصاف کو اکثریتی نشستیں ملنے کی پیشن گوئی

گلگت بلتستان انتخابات، پلس کنسلٹنٹ سروے میں تحریک انصاف کے اکثریتی نشستیں ملنے کی پیشن گوئی، 15 نومبر کو شیڈول انتخابات میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان مقابلہ ہوگا، حکمراں جماعت کو سب سے زیادہ 12 نشستیں پر فتح حاصل ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق گلگلت بلتستان انتخابات سے قبل پلس کنسلٹنٹ نامی ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ میں پیشن گوئی کی گئی ہے کہ حکمراں جماعت تحریک انصاف کو انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف اس وقت گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ مقبول سیاسی جماعت بن چکی ہے۔ 15 نومبر کو گلگت بلتستان کی کل 24 نشستوں پر الیکشن ہوگا، جس میں سے تحریک انصاف کو 12 پر فتح حاصل ہونے کا امکان ہے۔

جبکہ پیپلزپارٹی کو 5 اور مسلم لیگ ن کو صرف 1 نشست پر فتح حاصل ہونے کا امکان ہے۔ 12 نشستوں پر فتح حاصل کرنے کی صورت میں تحریک اںصاف باآسانی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی۔

دوسری جانب گیلپ پاکستان اور پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے حال ہی میں کروائے گئے سروے کے نتائج بھی جاری کیے گئے ہیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0