گوداموں سے گندم چوری کا کیس: نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے گوداموں سے گندم چوری کی نیب انکوائری میں صوبائی وزیر نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع کردی۔

گوداموں سے گندم چوری کا کیس: نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع

سندھ ہائیکورٹ میں صوبے کےگوداموں سےکروڑوں روپےکی گندم چوری پر نیب انکوائری میں  پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ  نثار کھوڑو کے خلاف محکمہ خوراک میں کرپشن سے متعلق انکوائری جاری ہے اور  اسی انکوائری میں دیگر ملزمان بھی شامل ہیں۔

 نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ نثار کھوڑوکی درخواست کو دیگر ملزمان کی درخواستوں کے ساتھ یکجا کیا جائے جس پر عدالت نے محکمہ خوراک میں کرپشن انکوائری کے تمام ملزمان کی درخواست یکجا کردیں۔

بعد ازاں عدالت نے صوبائی وزیر نثار کھوڑو کی ضمانت میں 17 مارچ تک توسیع کرتےہوئے  نیب ملزمان کےخلاف ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0