ہر 4 میں سے ایک خاتون کو ساتھی سے بدسلوکی یا گھریلو تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے: رپورٹ

عالمی ادارہ صحت نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر چار میں سے ایک خاتون یا لڑکی کو اس کے ساتھی کی جانب سے بدسلوکی یا گھریلو تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہر 4 میں سے ایک خاتون کو ساتھی سے بدسلوکی یا گھریلو تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے: رپورٹ

ڈبلیو ایچ او اور دیگر اداروں کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر چوتھی خاتون کو شوہر یا ساتھی کی جانب سے جنسی ہراسانی یا بدسلوکی کا سامنا رہتا ہے، 30 سے 39 سال کی عمر کی خواتین کے ساتھ ایسے واقعات زیادہ رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ آن لائن واقعات اور جنسی ہراسانی کے واقعات کو شامل کیا جائے تو یہ شرح مزید اوپر جا سکتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق غریب اور پسماندہ ملکوں میں تشدد کے واقعات کی شرح زیادہ دیکھی گئی، جنوبی ایشیا اور افریقی ملکوں میں 15 سے 49 سال کی خواتین پر شوہر یا ساتھی کے تشدد کی شرح سب سے زیادہ رہی۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0