ہمیں مردوں کو خواتین کے احترام کی تعلیم دینے کی ضرورت ہے، عدنان صدیقی

کراچی: نامور اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہمیں مردوں کو صنفی ادب و احترم اور خواتین کو عزت دینے سے متعلق تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔

ہمیں مردوں کو خواتین کے احترام کی تعلیم دینے کی ضرورت ہے، عدنان صدیقی

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ریپ ملزمان کی جنسی صلاحیت ختم کرنے کے فیصلے پر نامور اداکار عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے انتہائی نڈر فیصلہ لیا ہے تاہم یہ مسئلے کا کوئی ٹھوس اور مستقل حل نہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر عدنان صدیقی نے کہا کہ ہمیں مردوں کو صنف ادب و احترم کی تعلیم دینے کی ضرورت ہے، انہیں بتانے کی ضرورت ہے کہ معاشرے میں خواتین اور مردوں کا برابری کا کردار ہے، معاشرے میں  دونوں کو ایک ہی طرح کے مواقع میسر ہیں۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ مردوں کو خواتین کے عزت و احترام اور ان کی سماجی ذمہ داریوں سے متعلق تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0