ہیٹی میں جیل ٹوٹنےکا واقعہ، 25 افراد ہلاک اور 400 قیدی فرار

کیریبیئن جزائرکے ملک ہیٹی میں جیل ٹوٹنےکے واقعے میں 25 افراد ہلاک اور 400 قیدی فرار ہوگئے۔

ہیٹی میں جیل ٹوٹنےکا واقعہ، 25 افراد ہلاک اور 400 قیدی فرار

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جیل ٹوٹنےکا پرتشدد واقعہ دار الحکومت پورٹ او پرنس کی مرکزی جیل میں گزشتہ روز پیش آیا جس کے دوران 400 قیدی فرار ہوگئے۔

حکام کے مطابق واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں 6 قیدیوں سمیت جیل کا داروغہ (انچارج) بھی شامل ہے جب کہ بقیہ ہلاک ہونے والے افراد عام شہری ہیں جنہیں قیدیوں نے فرار ہوتے ہوئے قتل کیا۔

حکام کا کہنا ہےکہ جیل میں 1500کے قریب قیدی موجود تھے اور متعدد قیدیوں کو فرار ہوتے ہوئے گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0