یورپی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

جرمنی اور بیلجیم میں اربوں روپے مالیت کی کوکین ضبط کرتے ہوئے یورپی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

یورپی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈچ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک ساتھ اتنی بڑی مقدار میں کوکین پکڑی جانا یورپی تاریخ کا سب سے بڑا واقعہ ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کی ایک کمپنی نے جرمن حکام کو خفیہ اطلاع فراہم کی جس پر کارروائی کرتے ہوئے جرمن کسٹم حکام نے ہیمبرگ پورٹ سے 12 فروری کو 16 میٹرک ٹن کوکین پکڑی جو کہ پیراگوئے کے ایک کنٹینر میں چھپائی گئی تھی۔

جرمن کسٹم حکام نے جب کنٹینر کو چیک کیا تو پتا چلا کہ کوکین کھانے پینے کی اشیا کے کینز میں چھپائی گئی تھی۔

یورپی حکام نے اس واقعے کی مشترکہ تحقیقات کرتے ہوئے بیلجیم میں بھی یورپ کی دوسری بڑی بندرگاہ اینٹریپ پر کارروائی کی اور 7 ٹن سے زائد کوکین ضبط کر لی۔

ڈچ پولیس کے مطابق دونوں ممالک کی بندرگاہوں سے پکڑی گئی کوکین ہالینڈ میں ایک ہی پتے پر بھیجی جا رہی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی کوکین کی مالیت اربوں ڈالر بنتی ہے اور اگر صرف 16 ٹن کوکین کی مالیت کا اندازہ لگایا جائے تو وہ ایک ارب 80 کروڑ ڈالر سے 4 ارب 30 کروڑ ڈالر تک بنتا ہے۔

اتنی بڑی مقدار میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں ہالینڈ سے امپورٹ کمپنی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0