18سال بڑے شخص سے معاشقے پر تنقید کرنے پر اداکارہ پھٹ پڑیں

19سالہ امریکی ماڈل و اداکارہ ایمیلیا ہیملن نے خود سے 18 سال بڑے شخص کے ساتھ معاشقے پر لوگوں کی تنقید پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

18سال بڑے شخص سے معاشقے پر تنقید کرنے پر اداکارہ پھٹ پڑیں

19سالہ امریکی ماڈل ایمیلیا ہیملن کی ان دنوں 37 سالہ امریکی اداکار اسکاٹ ڈیسِک کے  ساتھ دوستی کے چرچے ہیں اور دونوں کو  کئی مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

ایمیلیا ہیملن سے 18 سال بڑے اسکاٹ ڈیسِک کے ان کی سابقہ ساتھی سے 3 بچے بھی ہیں اور سوشل میڈیا پر دونوں کی دوستی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

لوگوں کی تنقید کے جواب میں انسٹاگرام پر ایمیلیا ہیملن کا کہنا ہےکہ نہ جانے آج کل لوگ کیوں اتنے عجیب اور ہر بات پر  فیصلے ساز بن رہے ہیں، ہر کوئی جسے اپنی پسند کے مطابق سمجھتا ہے اس کے ساتھ جُڑ سکتا ہے، لوگ خود ہی محبت کرنا سیکھ جاتے ہیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0