30 سال کی عمر میں اکشے کی ماں بننے والی اداکارہ؟

بہت سے اداکاروں کو بہت ہی کم عمری میں اپنے سے بڑی عمر کے کردار ادا کرنے پڑ جاتے ہیں اور پھر وہی اداکاری ان کی پہنچان بھی بن جاتی ہے۔

30 سال کی عمر میں اکشے کی ماں بننے والی اداکارہ؟

بالی وڈ اداکارہ شفالی شاہ بھی ان ہی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کم عمری میں کئی بار اپنی عمر کے برابر یا بڑی عمر والے اداکاروں کی ماں کا کردار ادا کیا۔

شفالی شاہ نے صرف 20 سال کی عمر میں ڈرامہ سیریل 'حسترتیں' میں ایک ماں کا کردار نبھایا۔

اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے کیرئیر کی ابتدا ہی میں متعدد بار ماں کے کردار کے لیے چنا گیا، یہاں تک کہ میں نے ابھی اس عمر کو پہنچی بھی نہیں تھی۔

شفالی شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے صرف 20 سال کی عمر میں ڈرامی سیریل حستریں میں ایک 15 سالہ لڑکے کی ماں کا کردار ادا کیا اور اس کے بعد مجھ سے متعدد بار یہی کردار کروائے گئے، 20 سال کی عمر میں مجھ سے 45 سالہ لڑکے کی والدہ کا کردار ادا کروایا گیا اور پھر میں نے اکشے کمار کی ماں کا کردار بھی نبھایا، اسکرین ٹائم کے مطابق شاید میری عمر 133 برس یا کچھ اسی طرح تھی۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں نے بہت سے پروجیکٹ میں صرف اس لیے کام کرنے سے انکار کیا کہ ان کرداروں میں مجھے دلچسپی نہیں تھی، کئی سالوں تک میرے ساتھ کردار کے حوالے سے انصاف نہیں کیا گیا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0